بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر ایران چلے گئے

Jun 14, 2022 | 10:52:AM

(24نیوز)چیئرمین  پیپلز پارٹی اور وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر ایران چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  ایران کے دورے کے دوران وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایرانی ہم منصب اور دیگر حکومتی عہدے داروں سے ملاقات کریں گے،ایران کے اپنے پہلے دورے کے دوران وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو  کرتے ہوئے کہا تھا کہ دورۂ روس کو تحریکِ عدم اعتماد سے منسلک کرنا ایک غلط فہمی ہے،روس اور یوکرین کے درمیان جنگ پر پاکستان کا مؤقف آج بھی وہی ہے جو پہلے تھا کہ ہم نیوٹرل ہیں۔

مزیدخبریں