پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں مزید کتنا اضافہ ہو گا؟

Jun 14, 2022 | 12:09:PM
 پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ۔ وزیرخزانہ نے عندیہ دیدیا
کیپشن: پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف کا دبائو، پٹرول کی قیمت میں کم و بیش 10روپے لیٹراور ڈیزل کی قیمت میں 30روپے لیٹراضافے کی تجویز ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عندیہ دیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخطوں سے قبل ہمیں پٹرول کی قیمت 210روپے فی لیٹرسے بڑھا کر چند روز میں 220روپے فی لیٹرکرنا پڑے گی۔

اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹرقیمت 205سے بڑھا کر 235روپے فی لیٹرکرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پرائیویٹ داخلےہونگے یا نہیں؟میٹرک اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کیلئے بڑی خبر

واضح رہے کہ 27مئی 2022ء کو حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تیس تیس روپے فی لٹر اضافہ کیا جس کے بعد 3جون 2022ء کو دوبارہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تیس تیس روپے فی لیٹرقیمت بڑھائی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے لئے نئی مشکل