قربانی کے لیے سعودی عرب لیجائے جانے والی بھیڑوں کا جہاز ڈوب گیا، 15000 بھیڑیں ڈوب گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قربانی کے لیے ہزاروں بکرے سعودی عرب لے جانے والا جہاز ڈوب گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مویشیوں کا یہ جہاز سوڈان کی بندرگاہ سوکین سے سعودی عرب جا رہا تھا کہ بحیرہ احمر میں حادثے کا شکار ہو گیا۔
بندرگاہ کے حکام نے بتایا کہ سوڈان کے بحیرہ احمر کے ساحل پر اتوار کو ہزاروں بھیڑوں سے بھرا ایک بحری جہاز الٹ گیا جس میں سوار جانور ڈوب گئے تاہم تمام عملے کو زندہ بچا لیا گیا۔
A livestock ship sank in an area near harbor entrance, while sailing off Sudan's ???????? Suakin port, carrying 16,000 sheep
— Saad Abedine ???????????????? (@SaadAbedine) June 11, 2022
A rescue team was dispatched to search for the ship's crew membershttps://t.co/Y2Q7ldGquP https://t.co/zHtMBFnsBA pic.twitter.com/u8W75qlHmt
سوڈانی بندرگاہ کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ‘بدر ون’ نامی جہاز اتوار کی علی الصبح 13 میٹر گہرے پانی میں ڈوب گیا اس میں 15,800 بھیڑیں سوار تھیں جو گنجائش سے کئی زیادہ تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جہاز میں 7 ہزار بکرے رکھنے کی گنجائش تھی لیکن اس میں دگنے مویشی رکھے گئے تھے اور زیادہ وزن کی وجہ سے جہاز ڈوب گیا۔
دوسری جانب سعودی عہدیدار کا کہنا ہے کہ چار ملین ڈالر کا نقصان ہوا، 700 بھڑیں بچائی جاسکیں لیکن انہیں بھی بیمار بتایا گیا اور کہا جارہا ہے کہ یہ ذیادہ عرصہ تک زندہ نہیں رہ سکیں گی، اس لیے انہیں بھی قربانی کے لیے سعودی عرب نہیں لیجایا جائے گا۔