(چودھری خالد شفیق)ٹیسلا کمپنی نے گاڑی چلانے والے افراد کی سب سے بڑی پریشانی کا حل ڈھونڈ لیا،لوگوں کو اب اپنی گاڑی کے ٹائرز میں ہوا بھروانے اور پریشر چیک کرنے کی جھنجھٹ میں نہیں پڑنا پڑے گا۔
ٹیسلا کے نئے ماڈل 3 میں چار ایئرلیس ٹائروں کا اضافہ کیا گیا ہے جسے امریکی کمپنی گڈایئر نے بنایا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ٹرانسپورٹیشن کی دنیا میں نیا انقلاب پیدا کرے گی ۔
گڈ ایئر کے سینئر پروگرام منیجر نے بتایا ہے کہ ایئرلیس ٹائرز کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا تاہم ہمیں اس میں تھوڑی ڈسٹربینس اور وائبریشن کا سامنا ہے جسے جلد ی ٹھیک کرلیا جائے گالیکن ایئرلیس ٹائرز کی یہ کار آپ کو انتہائی آرام دہ سفر دے گی اور اس کی لائف ٹائم بھی کافی بہتر ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے اس کار کو لگاتار 24 گھنٹے مختلف وزن کے ساتھ اور مختلف سپیڈ کے ساتھ چلایا ہے اور اس کامیاب تجربے کے بعد ہی ہم نے یہ ایئر لیس ٹائرز کا فنکشن ٹیسلا کے نئے ماڈل میں متعارف کروایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں مزید کتنا اضافہ ہو گا؟
انہوں نے بتایا کہ جنرل موٹرز (GM) کے ساتھ 2019 سے ایئر لیس ٹائروں پر کام کر رہی ہے۔ فروری میں میڈیا رپورٹس آئی تھیں کہ Michelin کا منفرد پنکچر منافع بخش ٹائر سسٹم (Uptis) ایک نئی شیورلیٹ بولٹ الیکٹرک کار پر ڈیبیو کر سکتا ہے جس کی منصوبہ بندی GM نے کی تھی۔ ممکنہ طور پر 2024 کے اوائل میں۔
یہ بھی پڑھیں:پری مون سون ملک میں کب داخل ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی