چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے سکولوں میں شام کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ،بچوں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائیگا

Jun 14, 2022 | 14:10:PM

 (ویب ڈیسک) حکومت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے سکولوں میں شام کی کلاسز کے اجرا کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شام کی کلاسز کیلئے ریٹائرڈ اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔شام کی کلاسز کیلئے سرکاری سکولوں کی بلڈنگ زیر استعمال لائی جائیں گی۔پہلے مرحلے میں ان علاقوں میں سکول کھولے جائیں گے جہاں چائلڈ لیبر زیادہ ہوگی۔شام کی کلاسز لینے پر بچوں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔مذکورہ بچوں کو وظیفہ کی ادائیگی کیلئے ہر سال الگ سے بجٹ مختص ہوگا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے تجویز پر کام شروع کردیا ہے۔ایجنڈا کو آئندہ صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں زیر بحث لایا جائے گا۔ ماہر تعلیم کا کہنا ہے کہ شرح خواندگی میں اضافہ ملک بھر میں چائلڈ لیبر کے خاتمہ کا باعث بنے گا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں چائلڈ لیبر کی تعداد 40 لاکھ سے تجاویز کرچکی ہے۔

مزیدخبریں