برطانوی ہائی کمشنر اور رمیز راجہ کی ملاقات، انگلینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی، جس میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سیریز کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں، انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے، انگلش فینز اور کرکٹ ماہرین دونوں ٹیموں کے مابین سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے کہا کہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے، یہ کھیل دونوں ممالک کو جوڑتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان 75 سالہ دوستی کا بھی جشن منا رہے ہیں۔
خیال رہے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا ستمبر اور اکتوبر 2022 میں پاکستان کا دورہ شیڈول ہے، تاہم آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ2022 میں شرکت کے بعد دوبارہ نومبر اور دسمبر میں انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے واپس پاکستان آئے گی۔ پی سی بی کے مطابق یہ تین ٹیسٹ میچ آئی سی سی کی ورلڈ ٹیسٹ چمپین شپ کا حصہ ہوں گے۔