زلزلے کے جھٹکے. شدت 5.2 ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی،زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 204 کلو میٹر تھی اور مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ متاثرہ علاقوں میں صوابی ، ملاکنڈ ، سوات اور دیگر اضلاع شامل ہیں، جھٹکے محسوس کرتے ہی شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کو بڑاجھٹکا، چینی مہنگی،کتنے روپے کلو ہو گئی؟ پریشان کن خبر