(علی رامے) وزیراعظم شہباز شریف کے نوٹس کے بعد کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات دینے کے لیے پنجاب حکومت نے 1 ارب 20 کروڑ روپے کے فنڈ اور نئے معاہدے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جو لوگ خود بینیفشریز ہیں وہ رولز میں ترمیم کیسے کر سکتے ہیں ؟ سپریم کورٹ
سابق دور حکومت میں کینسر کے مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی کا معاہدہ نہ ہونے کے باعث 3 ہزار سے زائد مریض ادویات کے حصول کے لیے دربدر تھے، لیکن وزیر اعظم شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت کو جلد از جلد کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لیے نئے معاہدے اور بجٹ کی منظوری دینے کے احکامات دیئے۔
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے گزشتہ ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ایک ارب 20 کروڑ روپے کے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب حکومت نے کینسر کے مریضوں کے علاج معالجے کے لیے معاہدے کی بھی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت کے معاہدے سے کینسر کے 3 ہزار 224 مریضوں کو مفت ادویات میسر ہوں گئیں۔
خیال رہے سابق دور حکومت میں میڈیسن کمپنیوں سے معاہدہ نہ ہونے پر کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات نہیں مل رہی تھیں۔