ایران کیساتھ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنائیں گے، بلاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران کیساتھ دوطرفہ تعاون اور اقتصادی سفارت کاری مضبوط بنائیں گے، ایران پاکستان میں عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے کے زیادہ امکانات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے 2 روزہ دورۂ ایران سے قبل ایرانی سرکاری میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ دونوں ممالک کی حقیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہماری ترجیح ہے،ایران اور پاکستان کی اقوام کے درمیان دیرینہ، تاریخی تعلقات ہیں، دونوں ملکوں میں روحانی، ثقافتی، تاریخی اور سماجی مشترکات موجود ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دورۂ ایران کےدوران افغانستان پر بھی بامعنی بات چیت ہوگی، دونوں ممالک کے درمیان ذرائع آمدورفت بڑھانے اور سیاحت پر بھی بات ہوگی۔