(24نیوز)ڈالر کی اونچی اڑان بدستور جاری ہے ،اسٹیٹ بنک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرایک روپے 30 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر205 روپے کی سطح بھی عبور کرگیا،اسٹیٹ بنک کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار امریکی ڈالر 205.16 روپے پر بند ہو،انٹربینک میں ڈالر 203.86 روپے سے بڑھ کر 205.16روپے پر بند ہوا ۔نئی حکومت آنے کے بعد اب تک انٹربینک میں ڈالر 23 روپے 15 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ، 12 اپریل 2022 میں امریکی ڈالرکی قیمت 182.01 روپے تھی۔
معاشی ماہرین کے مطابق رواں مالی سال 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 45 ارب ڈالر تک پہنچنے کی وجہ سے روپیہ دباوکا شکار ہے،بیرونی قرض کی مسلسل ادائیگی سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر نومبر 2019 کی کم سطح 9.22 ارب دالر تک گرگئے ہیں جبکہ ڈالر مسلسل مہنگا ہونے سے درآمدی اشیا کی لاگت بھی بڑھ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فلیٹ ٹائر جلد ماضی کا حصہ ہونگے، ٹیسلا نے نئے ماڈل میں ایئرلیس ٹائر متعارف کروا دئیے