(24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ عمران خان حکومت کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر لے آئے ۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا کہ گزشتہ حکومت نے دسمبر 2019کے کابینہ اجلاس میں بند لفافے میں ایک معاہدے کی منظوری دی، وفاقی کابینہ نے اس وقت کے وزیراعظم سے معاہدے کے حوالے سے استفسار کیا۔ وزیر داخلہ کے مطابق برطانیہ میں پاکستان کے ریکورکیے گئے 50ارب سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائے گئے۔
وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ سابق حکومت نے اپنا حصہ طے کر کے ہاوسنگ سوسائٹی کو ریلیف دیا،ہم نے اس معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔رانا ثنااللہ کا کہناتھا کہ گزشتہ دور حکومت میں کرپشن کے نت نئے طریقے دریافت کیے گئے،مبینہ طور پر بحریہ ٹاون نے ایک ٹرسٹ کو 458کنال زمین عطیہ کی،ٹرسٹی عمران خان اور ان کی اہلیہ تھیں۔ معاہدے پر عمران خان کی اہلیہ کے دستخط موجود ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ بنی گالہ میں 240کنال زمین فرح گوگی کے نام پر منتقل کی گئی،عمران خان نے تمام معاملات میں اپنا حصہ وصول کیا۔یونیورسٹی کے نام پر عمران خان نے معاملے کو دبانے کی کوشش کی۔
رانا ثنا اللہ نے ڈسکہ میں الیکشن کے حوالے سے کہا کہ انتظامی افسران نے رزلٹ تبدیل کئے،اس وقت کی انتظامیہ دھاندلی میں ملوث تھی۔19فروری کا کیس ہے اور مارچ میں معطل کرنے کے دو ماہ بعد ان افسروںکو دوبارہ اچھے عہدوں پر تعینات کیا گیا ۔ان کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن کی انکوائری پر ایکشن لیا جائے گا۔
لیگی رہنما مصدق ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی پیسے اکانومک کرائم ایکٹ کے تحت پکڑے گئے،برطانوی قانون کے مطابق پکڑے گئے پیسے متعلقہ ملک کو ادا کیے جاتے ہیں ۔ سابق حکومت نے عوام کے پیسے کے معاہدے کو صیغہ راز میں رکھا۔ ان کا کہناتھا کہ برطانیہ سے ملنے والا پیسہ بحریہ ٹاون کو جعل سازی سے واپس کیا گیا،عمران خان نے کابینہ کو دھوکے میں رکھ کر مبینہ طور پر بحریہ ٹاون کو فائدہ دیا گیا ۔
اس حوالے سے اسعد محمود کا کہناتھا کہ کا کہناتھا کہ کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگا کر سابق حکومت نے کرپشن کے ریکارڈ توڑے،بنی گالہ میں گھر کی ملکیت سے متعلق بھی عمران خان نے بار بار جھوٹ بولا،عمران خان نے ذاتی مفادات کیلئے مذہب کو استعمال کیا،ان کا کہناتھا کہ جس بھی شعبے کو دیکھیں گزشتہ حکومت کی کرپشن کی داستانیں سامنے آ رہی ہیں
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کو پھر پر لگ گئے ،ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا