سندھ بجٹ: کراچی کی سنی گئی، پانی، سیوریج سیکٹر کے لیے اربوں روپے مختص

Jun 14, 2022 | 19:26:PM

(24نیوز) سندھ میں آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔ جس میں کراچی کے مسائل پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ان مسائل کے حل کے لیے بھی ایک کثیر رقم مختص کی گئی ہے۔ جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔ 

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ: 

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی تقریر میں بتایا ہے کہ واٹر اینڈ سیوریج سیکٹر کیلئے مالی سال 23-2022 میں 224.675 ارب رکھے گئے ہیں۔ اس حوالے سے آئندہ مالی سال میں شہر میں دو بڑی سکیموں کو عمل میں لایا جائے گا۔

بجٹ میں گجر، محمود آباد اور اورنگی نال کے متاثرین کی سنی گئی ہے اور ان کی دوبارہ آبادکاری کے لیے 9 اعشاریہ 423 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گریٹر کراچی بلک واٹر سکیم کے فور کے اضافی کام کے لیے 511 اعشاریہ 724 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سندھ بجٹ: تعلیمی بجٹ میں غیرمعمولی اضافہ، نئی یونیورسٹیاں قائم کرنے کا اعلان

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ:

SSWMB کیلئے مالی سال 23-2022 میں 8 ارب روپے سے بڑھا کر 12 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ حکومت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو اگلے مالی سال میں دیگر اضلاع تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان اضلاع میں حیدرآباد، قاسم آباد، کوٹری، سکھر سٹی اور روہڑی شامل ہیں۔ آپریشن کیلئے مطلوبہ سامان کی خریداری کا عمل پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ رواں سال کے اختتام تک آپریشن شروع کردیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں