پنجاب بجٹ ، ججز کو پہلی بار قرض دینے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے )پنجاب کے نئے مالی سال کے بجٹ میں پہلی بار ججز کو قرض دینے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے ۔ جس سے پنجاب کے ججز کو نئے مالی سال کے بجٹ سے 50 کروڑ روپے کا قرض آسان اقساط پر دیا جاسکے گا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ججز کو قرضہ دینے کے لیے حکومت نے آئندہ مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں باقاعدہ 500 ملین کا بلاک فنڈ مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔محکمہ خزانہ پنجاب نے ججز کو قرض دینے کی تجویز باقاعدہ کابینہ کو بھی پیش کی جس پر پنجاب کابینہ نے باقاعدہ اس کی منظوری بھی دے دی ہے۔حکام کے مطابق ججز کو آسان اقساط پر حکومت کی جانب سے یہ قرض دیئے جائیں گے۔
اس سے قبل پنجاب حکومت نے بطور سپلمنٹری گرانٹ کے نام سے 21 ججز کو ذاتی گھروں کی خریداری کے لئے قرض دیئے تھے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت کے آئندہ نئے مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں ججز کو قرض دینے کے لیے الگ سے بلاک کوڈ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا