شرجیل میمن کی اپوزیشن ارکان سے تلخ کلامی کی وجہ سامنے آگئی

Jun 14, 2022 | 19:47:PM
شرجیل میمن، تلخ کلامی، اپوزیشن، ارکان
کیپشن: کیپشن، تصویر، سکرین گریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس وقت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بجٹ تقریر کر رہے تھے اسی دوران اپوزیشن اراکین ہنگامہ آرائی میں مصروف تھے۔ 

بجٹ تقریر کے موقع پر اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں جھڑپ ہوئی اور سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ 

وزیرِاطلاعات سندھ شرجیل میمن اپوزیشن اراکین کے کسی جملے پر طیش میں آگئے اور بجٹ بُک اٹھا کر پھینک دی۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ اپوزیشن اراکین نعرے لگارہے ہیں احتجاج سب کا حق ہے۔