(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس وقت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بجٹ تقریر کر رہے تھے اسی دوران اپوزیشن اراکین ہنگامہ آرائی میں مصروف تھے۔
بجٹ تقریر کے موقع پر اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں جھڑپ ہوئی اور سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
وزیرِاطلاعات سندھ شرجیل میمن اپوزیشن اراکین کے کسی جملے پر طیش میں آگئے اور بجٹ بُک اٹھا کر پھینک دی۔
ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ اپوزیشن اراکین نعرے لگارہے ہیں احتجاج سب کا حق ہے۔