گورنر اوراسپیکر پنجاب اسمبلی میں ٹھن گئی 

Jun 14, 2022 | 23:19:PM

 (ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں گورنر پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی میں ٹھن گئی ۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے بار بار اجلاس منسوخ کرنے کی وجہ سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا 40 واں اجلاس برخواست کرکے اسمبلی کا 41واں اجلاس سہ پہر 3 بجے ایوان اقبال میں طلب کر لیاگیا۔جبکہ اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع کرتے ہی کل دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردیااب پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس دو علیحدہ علیحدہ جگہوں پر ہوں گے ۔ اسپیکر کی طرف سے طلب کیا گیا اجلاس پنجاب اسمبلی میں ایک بجے ہوگا جبکہ گورنر پنجاب کی طرف طلب کیا گیا اجلاس ایوان اقبال میں تین بجے ہوگا ۔
دوسری جانب اسپیکر پرویز الہٰی نے مشاورت کیلئے آئینی اور قانونی ماہرین کا اجلاس طلب کیا ،اجلاس میں راجہ بشارت، سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور قانونی ماہرین نے شرکت کی ۔
یہ بھی پڑھیں:گورنرنے پنجاب اسمبلی کا نیا اجلاس ایوان اقبال میں طلب کرلیا

مزیدخبریں