کسی اور جگہ اجلاس بلانا غیر آئینی اور مذاق ہے ، پرویز الٰہی

Jun 14, 2022 | 23:35:PM

(ویب ڈیسک)گورنر پنجاب کی طرف سے پنجاب اسمبلی کا جاری اجلاس ملتوی کرنے اور نیا اجلاس ایوان اقبال میں طلب کرنے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی بھی میدان میں آگئے ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ کسی اور جگہ اجلاس نہیں ہوسکتا یہ غیر آئینی اور مذاق ہے ،یہ تاریخ کابدنما داغ ہے جو انہوں نے اپنے ماتھے کا حصہ بنایا ہے ۔ان کا مزید کہناتھا کہ اسپیکر کے ہوتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر اجلاس کی صدارت نہیں سکتا۔پہلے بھی انہوں نے غلط الیکشن کرایا۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر اجلاس بلانے سے پہلے سیکریٹری اسمبلی کو لکھیں گے،گورنرپنجاب آئینی طور پر اجلاس طلب نہیں کرسکتے،ان کا کہناتھا کہ میں نے3 بار اویس لغاری کو بجٹ تقریر پیش کرنے کی اجازت دی،آج قانون کے مطابق اجلاس جاری تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

مزیدخبریں