(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی اجلاس کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری بھی میدان میں آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے کہا کہ ملک اور قوم کی خدمت کیلئے کام کرنا ہمارا فرض ہے،یہ 41واں اجلاس طلب کیا گیا ہے پینل سمیت تمام معاملات طے کئے جائیں گے،اسپیکر کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت میں کروں گا۔ ان کا کہناتھا کہ گورنر کی جانب سے اسپیکر کو اجلاس کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہناتھا کہ گورنر پنجاب نے اجلاس ایوان اقبال میں کل طلب کیا ہے گورنر پنجاب آئینی طور پر کہیں پر بھی اجلاس طلب کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے بار بار اجلاس منسوخ کرنے کی وجہ سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا 40 واں اجلاس برخواست کرکے اسمبلی کا 41واں اجلاس سہ پہر 3 بجے ایوان اقبال میں طلب کر لیاگیا۔جبکہ اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع کرتے ہی کل دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردیااب پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس دو علیحدہ علیحدہ جگہوں پر ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر اوراسپیکر پنجاب اسمبلی میں ٹھن گئی
اجلاس کی صدارت میں کروں گا، ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری میدان میں آگئے
Jun 14, 2022 | 23:56:PM