بائپر جوائےسے تباہی کا آغاز، 3 افراد ہلاک،ہزاروں بے گھر ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت میں سمندری طوفان بائپر جوائے کے زیر اثر ریاست گجرات کے ضلع سوراشٹر اور پور بندر میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش، مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک، جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے،جبکہ ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے روک دیا گیا۔
سمندری طوفان کے پیش نظر بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچ اور سوراشٹر میں اورنج الرٹ جاری کردیا گیا ہے، گجرات کے مختلف اضلاع میں اسکولوں کی چھٹیاں کر دی گئی۔
سوراشٹر میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک جبکہ پوربندر میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، ایک شخص زخمی جبکہ کچ میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔
کچ میں سمندری طوفان بائپر جوائے سے قبل حفاظتی اقدامات کے تحت تمام عوامی مقامات بند کردیے گئے، ممبئی میں سمندری طوفان کے زیراثر اونچی اونچی لہریں اٹھنے لگی۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان بائپر جوائے مسلسل گجرات کے ساحل کی طرف پیشرفت کر رہا ہے، سمندری طوفان 15 جون کی شام گجرات کی جاکھوا پورٹ کو عبور کرے گا۔