سپریم کورٹ: صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس میں گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

Jun 14, 2023 | 08:52:AM

( امانت گشکوری ) سپریم کورٹ میں سینئر صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس، سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے میں کہا گیا کہ ارشد شریف کی والدہ کے وکیل شوکت عزیز صدیقی نے پانچ افراد کو شامل تفتیش کرنے کی درخواست کی،سپریم کورٹ معاملے کی تحقیقات میں صرف سہولت کاری کر رہی ہے،سپریم کورٹ کسی شخص کو شامل تفتیش کرنے کا نہیں کہہ سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: شادمان نذر آتش کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی

تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ ارشد شریف کے والدہ کے وکیل کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹائی جاتی ہے، کیس کی مزید سماعت جولائی میں ہوگی۔

مزیدخبریں