(جمال الدین جمالی) لاہور احتساب عدالت میں وزیر اعظم شہباز شریف, حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور دیگر اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت 22 جون تک ملتوی ہو گئی۔
نیب کورٹ لاہور میں آج وزیر اعظم شہباز شریف, حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور دیگر اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت ہو ئی۔ عدالت نے نئے ملزمان کو طلب کرنے یا نہ کرنے پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی کیس، خدیجہ شاہ کی رہائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت آج ہو گی
نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی چیئرمین نیب کی تصدیق شدہ سپلیمنٹری رپورٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے، شواہد ناکافی ہوئے تو ان ملزمان کو بری دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ عدالت نے نیب سپلیمنٹری رپورٹ کی نیب چیئرمین سے تصدیق کا حکم دیا تھا جس پر نیب لاہور نے نیب چیئرمین کی تصدیقی تفتیشی رپورٹ جمع کرا ئی ہے۔
حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی اور احتساب عدالت نے مزید سماعت 22 جون تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس میں گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
واضح رہے کہ عدالت نے شہباز شریف اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ہر سماعت آج تک ملتوی کر رکھی تھی، عدالت نے ہارون یوسف اور سید طاہر نقوی کی طلبی کے نوٹس ہر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، عدالت نے نئے ملزمان کو طلب کرنے یا نہ کرنے پر بھی فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔