جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی کیس، خدیجہ شاہ کی رہائی کے لیے دائر درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی

خدیجہ شاہ کی رہائی کا معاملہ، عدالت کا فیصلہ آ گیا

Jun 14, 2023 | 09:36:AM

( ملک اشرف ) سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کو حراست میں رکھنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ میں سوشل ایکٹویسٹ خدیجہ شاہ کی رہائی کے لیے دائر درخواست پر کیس  فائل مناسب حکم کے لئے چیف جسٹس کو بھجوادی۔

جسٹس سید شہبازعلی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو طلب کیا, پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پیش ہوئے، جیل سپرنٹینڈنٹ بھی پیش ہوئے۔ خدیجہ شاہ کے والد سید سلمان علی شاہ اور شوہر جہانزیب امین کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم, اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت آج ہو گی

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد خدیجہ شاہ کو متعلقہ عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ خدیجہ شاہ کی حراست کو غیر آئینی قرار دے کر کلعدم قرار دیا جائے۔

سرکاری وکیل نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسی نوعیت کی 2درخواستیں دو رکنی بنچ میں زیر سماعت ہیں، مناسب ہے اس کیس کو بھی دو رکنی بنچ کو بھجوادیں۔ جس پرعدالت نے پنجاب حکومت کےلاء افسر کی استدعا منظور کرلی

جسٹس سید شہباز علی رضوی نے کیس جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ کو بھجوادیا، جسٹس سید شہباز علی رضوی نے کیس کی فائل مناسب حکم کے لئے چیف جسٹس کو بھجوادی۔ 

یہ بھی پڑھیں: شادمان نذر آتش کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

دوسری جانب شرپسند عناصر کی جانب سے گلبرگ میں کنٹینر جلانے کے مقدمہ میں ملوث 17 ملزمان کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نےسماعت کی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا کو دلائل کے لئے طلب کر تےہوئے کیس کی مزید سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں