(ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ’گزشتہ ایک سال کے دوران کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی، ویڈیو میں بظاہر مومنہ اقبال جذباتی دکھائی دے رہی ہیں۔ تاہم مومنہ نے واضح نہیں کیا کہ انہیں کس طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’گزشتہ ایک سال کے دوران مجھے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن میرے اردگرد کئی ایسے لوگ موجود ہیں جو اس مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہے۔‘
صحیفہ نے لکھا تھا کہ انہیں اپنی موجودہ حالات کو سمجھنے اور انہیں قبول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، وہ بہت ہی غمگین، مسائل سے دوچار، بے سکون اور مایوس ہیں۔
انہوں نے لکھا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ ان کے ساتھ کیا اور کیوں ہو رہا ہے، وہ گزشتہ 60 دن سے سکون کی نیند نہیں کر سکیں، ان کا وزن 12 کلو تک کم ہوگیا ہے، ان کے اہل خانہ ان کی پریشانی دیکھ کر افسردہ رہتے ہیں۔
ان کے مطابق وہ اس قدر مایوس ہو چکی ہیں کہ انہیں کہیں سے کوئی روشنی نظر نہیں آتی، وہ ہر روز اپنی موت کی تمنا کرتی ہیں، انہیں اسی میں حل نظر آتا ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ جانتی ہیں کہ وہ ان مسائل سے ضرور نکلیں گی۔