کراچی میں طوفان کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ بھی بڑے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسیم افتخار) کراچی میں طوفان کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ بھی بڑے گی، طوفان کے پیش نظرآر ایل این لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں اضافی 2گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔
سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘کے پیش نظرآر ایل این جی کی سپلائی بند، ایس ایس جی سی کو قدرتی گیس فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ کی کراچی سے 350 کلو میٹر دوری پر سمت تبدیل
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق قدرتی گیس سے بجلی کی طلب پوری کرنے کی کوشش کی جائیگی، آر ایل این جی کی بندش کا اثر کےالیکٹرک کی پیداوار پر بھی ہوسکتا ہے، آر ایل این جی کی بندش سے لوڈشیڈنگ میں 2گھنٹے کا اضافہ ہوگا۔
ترجمان کےالیکٹرک کا مزید کہنا ہے کہ 2 گھنٹے اضافے کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 9 گھنٹے ہوجائے گا، لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں 2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، صارفین سے پیشگی معذرت خواہ ہیں اور تعاون کی درخواست کرتے ہیں۔