(علی رامے)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ہسپتالوں کی بہتری کیلئے پیش پیش ہیں ،فوری اقدامات کی ہدایت کردی ۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صد ارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ہسپتالوں اور ہیلتھ کیئر کی سہولتوں میں بہتری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے ہسپتالوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہورسمیت 5 شہروں میں اربن ڈسپینسریوں کی بحالی کی ہدایات دیں،محسن نقوی نے ہسپتالوں میں اے سی، پنکھے، واٹر کولر فنکشنل ہونے چاہئیں۔ صفائی کی صورتحال میں بہتری اور ہسپتالوں میں پرائیویٹ اینتھسزیا لوجسٹ کی خدمات جبکہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں انتظامی بہتری لائی جانے کی ہدایات دی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کے مطابق 100 ایمبولینس مہیا کردی گئیں ہیں۔ 112مزید دی جائیں گی۔ 119 رولرہیلتھ سینٹرز کی سروسز میں بہتری کا ہدف جلد حاصل کرلیا جائیگا۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم, اہل خانہ کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت 22 جون تک ملتوی
اجلاس میں صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اکرم، صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ، ڈاکٹر جمال ناصر، سیکرٹری صحت، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔