اسپتال میں چھت کا پلستر نومولود بچوں کے اوپر گرگیا

Jun 14, 2023 | 11:42:AM

 (وقار منگی) خیرپور کے لیڈی ولنگٹن اسپتال میں نومولود بچوں کے این آئی سی یو(NICU) وارڈ میں چھت کا پلستر گرگیا۔ چھت کا پلستر نومولود بچوں کے اوپر گرا۔ 

اسپتال انتظامیہ  کے مطابق پلستر گرنے سے 3 انکیوبیٹر ٹوٹ گئے ہیں۔ 

مزید پڑھیں:   صحافی عمران ریاض کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت 10 دن کیلئے ملتوی

ڈاکٹر کامران شہانی کا کہنا ہے کہ خیرپور چھت کا پلستر گرنے سے نقصان ہوا ہے لیکن نومولود بچے محفوط ہیں۔   

مزیدخبریں