(علی ساہی) پولیس بینڈ کی فیس بڑھا کر ویلیں وصول کرنے سے منع کر دیا گیا۔ شہر میں پولیس بینڈ کی بکنگ کیلئے فیس 40 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
100 کلو میٹر کی رینج میں بکنگ 65 ہزار روپے کر دی گئی جبکہ دیگر شہروں میں بکنگ فیس 15 سے 28 ہزار روپے کردی گئی ہے۔پولیس ملازمین کے بچوں کی شادیوں کیلئے 50 فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ شہدا کے بچوں کے لئے 80 فیصد رعایت دی جائےگی۔ بینڈ بکنگ سے حاصل رقم کا 40 فیصد ویلفئیر فنڈ مختص ہو گا۔ 20 فیصد وردیوں اور40 فیصد بینڈ ملازمین کے انعام کیلئے رقم خرچ ہوگی۔
مراسلہ کے مطابق آرکسٹرا میں 14، براس بینڈ 33، پائپ بینڈ 32ملازمین پرمشتمل ہونگے۔ بینڈ پولیس کے ٹوٹل 755 ملازمین میں 9 انسپکٹر، 28 سب انسپکٹر، 55اے ایس آئی، 98 ہیڈ کانسٹیبلز، بینڈ میں 420 کانسٹیبلزجبکہ 145 کانسٹیبلزریزرو ہونگے۔
مزید پڑھیں: پتوکی میں سیکورٹی گارڈ نے نجی میڈیکل سٹور پر ڈکیتی کی واردت ناکام بنا دی
مراسلے میں بینڈ پولیس میں بھرتی سروس سٹرکچرکا طریقہ کار بھی طے کردیا گیا ہے بینڈ بکنگ اور فنڈز کے آڈٹ کے لئے کمیٹیاں بھی مقرر کردی گئیں۔ڈی آئی جی ویلفیئر نے پولیس بینڈ کے لئے سٹینڈنگ آرڈر جاری کردیے ہیں۔