شہر لاہور میں ہوائیں تھمنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم) لاہور شہر میں ہوائیں تھمنے سے گرمی نے شدت اختیار کر لی ہے۔ ڈائریکٹر موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز موسمی اعتبار سے کافی اہمیت کے حامل ہیں جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کم سے کم 26 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔ پاکستان کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہورپانچویں نمبر پر آگیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی سی بی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے گئی
اے کیو آئی کی شرح 137 ریکارڈ، شاہدرہ 169 ، یو ایس قونصلیٹ 144 اے کیو آئی ریکارڈ، مال روڈ 134،فیز 8 ڈی ایچ اے 120ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح ریکارڈ کی گئی۔