میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات، پیپلز پارٹی کو بڑی کامیابی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) پاکستانی سیاست میں مفاہمت کے بادشاہ کے خطاب سے مشہور سابق صدر آصف علی زرداری کا ایک اور وار چل گیا، پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتیں دیکھتی رہ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک اور معرکہ سر کر لیا، سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے اہم خبر سنائی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے میئر و ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ، الیکشن کمیشن نے دونوں پی پی رہنماوں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار کاشف شورو حیدرآباد کے مئیر اور صغیر قریشی ڈپٹی مئیر منتخب ہو گئے۔
Alhamdulillah, I have been elected unopposed Mayor of Hyderabad, I am thankful to people of Hyderabad & my party Chairman @BBhuttoZardari, President @AAliZardari and Adi @FaryalTalpurPk Sahiba for this great honor.
— Kashif Shoro (@KashifShoroPPP) June 12, 2023
InshaAllah, we will work hard for the betterment of the Hyderabad pic.twitter.com/Z5zWxQxbxn
صوبائی وزیر سعید غنی نے حیدرآباد کے نومنتخب میئر اور ڈپٹی میئر کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
Congratulations @KashifShoroPPP and Saghir Qureshi on historical (unopposed) victory as Mayor/Deputy Mayor Hyderabad. ✌️✌️✌️❤️????????
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) June 14, 2023