جانی ڈیپ نےسابق اہلیہ سے ہرجانے میں ملنے والی رقم خیراتی اداروں میں تقسیم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ہالی ووڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ اپنی سابق بیوی ایمبر ہرڈ سے ملنے والی رقم خیراتی اداروں میں تقسیم کریں گے۔
غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کے اداکار جونی ڈیپ اپنی سابق بیوی ادکارہ ایمبر ہرڈ سے ہرجانے میں ملنے والی ایک ملین ڈالر کی رقم 5 خیراتی اداروں میں تقسیم کریں گے۔ جونی ڈیپ کی طرف سے ہرادارے کو 2 لاکھ ڈالر کی رقم بطور خیرات دی جائے گی۔
View this post on Instagram
رپورٹس کے مطابق ان اداروں میں بیمار بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے اور بے گھروں کو پناہ فراہم کرنے والے اور دیگر ادارے شامل ہیں,اداکار جونی ڈیپ نے 2015 میں اداکارہ ایمبر ہرڈ سے شادی کی تھی جبکہ جوڑے کے درمیان 2016 میں طلاق ہوگئی تھی۔ ایمبر ہرڈ نے جونی ڈیپ پر منشیات کے بے تحاشا استعمال اور جسمانی تشدد کرنے کے الزامات لگائے تھے۔
جونی ڈیپ نے 2019 میں ایمبر ہرڈ کے خلاف 50 ملین ڈالرز کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ مقدمے کی سماعت کے بعد ٹرائل جیوری نے 2022 میں مجموعی طور پر 15 ملین ڈالرز جونی ڈیپ کو ادا کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔