سمندری طوفان کی سمت تبدیل، کراچی پر کتنا اثر انداز ہو گا؟ اہم خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سمندری طوفان ’’بپر جوائے ‘‘ نے اپنا رخ تبدیل کرتے ہوئے کراچی کے ساحل سے دور ہونا شروع کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ’’بپر جوائے ‘‘طوفان کا کراچی سے فاصلہ 340 سے بڑھ کر 370 کلومیٹر ہوگیا، کیٹی بندر سے طوفان کا فاصلہ 275 سے بڑھ کر 290 کلو میٹر ہو گیا ، تاہم طوفان کیٹی بندر سے ٹکرانے کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔
سمندری طوفان بیپر جوائے شدت کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے، ماہی گیری، ملاح، عوام ساحلی پٹی سے دور رہیں. تیز سمندری لہریں نقصان کا باعث بن سکتی ہیں. خطرہ ختم ہونے تک احتیاط کریں اور متعلقہ مقامی انتظامیہ سے تعاون کریں.https://t.co/Gy5OHSRKPS#CycloneBiparjoy
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) June 14, 2023
Source: Windy, PDC pic.twitter.com/L85AeXFTBo
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ بپرجوائے کراچی کے ساحل سے نہیں ٹکرائے گا لیکن طوفان کا اثر نظر آئے گا،طوفان کے سبب ہاکس بے کے سمندرمیں طغیانی بڑھ گئی ہے جب کہ منوڑہ جانے والا زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔
View this post on Instagram