(24 نیوز )سمندری طوفان ’’بپر جوائے ‘‘ نے اپنا رخ تبدیل کرتے ہوئے کراچی کے ساحل سے دور ہونا شروع کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ’’بپر جوائے ‘‘طوفان کا کراچی سے فاصلہ 340 سے بڑھ کر 370 کلومیٹر ہوگیا، کیٹی بندر سے طوفان کا فاصلہ 275 سے بڑھ کر 290 کلو میٹر ہو گیا ، تاہم طوفان کیٹی بندر سے ٹکرانے کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ بپرجوائے کراچی کے ساحل سے نہیں ٹکرائے گا لیکن طوفان کا اثر نظر آئے گا،طوفان کے سبب ہاکس بے کے سمندرمیں طغیانی بڑھ گئی ہے جب کہ منوڑہ جانے والا زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔