لاہورسمیت 5 شہروں میں اربن ڈسپنسریوں کی بحالی کا فیصلہ

Jun 14, 2023 | 19:05:PM
لاہورسمیت 5 شہروں میں اربن ڈسپنسریوں کی بحالی کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نگران وزیر اعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے لاہور سمیت 5 شہروں میں اربن ڈسپینسریوں کی بحالی اور تعمیر و مرمت کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

انہوں نے ہسپتالوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے بھی فوری اقدامات کی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں میں اے سی، پنکھے اور واٹر کولر بھی فوراً فنکشنل رکھنے کی بھی ہدایت کر دی۔

لاہور میں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صد ارت ہسپتالوں کے  مسائل کے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ہسپتالوں اور ہیلتھ کیئر کی سہولتوں میں بہتری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کہ  صفائی کی صورتحال میں بہتری لائی جائے۔ انہوں نے ہسپتالوں میں  جہاں ضرورت ہے وہاں پرائیویٹ اینتھسزیا لوجسٹ کی خدمات لینے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے سیف سٹی پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں انتظامی بہتری لائی جائے گی ۔

اجلاس میں زیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتالوں کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 100 ایمبولینسز مہیا کردی گئی ہیں، 112 مزید دی جائیں گی۔ 119 رورل ہیلتھ سینٹرز کی سروسز میں بہتری کا ہدف جلد حاصل کرلیا جائے گا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اکرم، صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر، سیکرٹری صحت، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔