حارث رؤف کی بارات اور ولیمے کی تاریخ سامنے آگئی؟

Jun 14, 2023 | 20:27:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حارث رؤف کی شادی کا کارڈوائرل، بارات اور ولیمے کی تاریخ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق  حارث رؤف پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ اٹیک کا اہم ستون ہیں جو گزشتہ سال دسمبر میں اپنی کلاس فیلو مزنا سے نکاح کے بندھن میں بندھے تھے، تاہم فاسٹ بولر اب اپنی دلہنیا گھر لانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

حارث رؤف کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر بڑی  تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ، جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فاسٹ بولر آئندہ ماہ اپنی دلہنیا گھر لے آئیں گے۔

  یہ کارڈ دراصل دلہن مزنا مسعود کے گھر کا ہے جس میں دلہن کی والدہ اور والد کی جانب سے مہمانوں کو  تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نامی ایک صارف نے مذکورہ کارڈ کی تصویر شیئر کیا اور ساتھ ہی یہ دعویٰ کیا کہ "یہ دعوت نامہ انہیں شادی میں شرکت کے لیے موصول ہوا ہے تاہم انہوں نے دلہن سے اپنا کوئی رشتہ یا تعلق ظاہر نہیں کیا ہے،وہ یہ بھی دعویٰ کرتی ہیں کہ "حارث رؤف کی بارات 6 جولائی جبکہ دعوتِ ولیمہ 7 جولائی کو منعقد کیا جائے گا۔"

 خیال رہے کہ حارث رؤف نے 24 دسمبر 2022 کو اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود سے نکاح کیا تھا، نکاح کی اس تقریب میں قومی سابق و موجودہ کرکٹرز نے شرکت کر کے نکاح کی تقریب میں چار چاند لگا دیے تھے۔

بعد ازاں مزنا مسعود اور حارث رؤف کے نکاح شوٹ کے بھی خوب چرچے ہوئے تھے، اپنے نکاح کے  خاص دن مزنا مسعود ملک نے مشہور ڈیزائنر حسین ریہر کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا تھا ۔ 

مزیدخبریں