عاصمہ جہانگیرگروپ کاکل ہونےوالی وکلا کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپریم کورٹ بار کے عاصمہ جہانگیر اور حامد خان گروپ کے عہدے داروں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے،عاصمہ جہانگیر گروپ کے ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کی اکثریت نے سپریم کورٹ بار کے صدر اور سیکرٹری کے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کر دیا، ایگزیکٹو کمیٹی کے اکثریتی دھڑے نے لاہور ہائیکورٹ بار میں کل ہونے والی وکلا کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار میں 15 جون کو سپریم کورٹ بار کے زیر اہتمام وکلاکانفرنس ہورہی ہے ، سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کی اکثریت نے اس وکلاسیمینارکی ان سے منظوری نہ لینے کا شکوہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ بار کے اجلاس سے پندرہ روز قبل نوٹس دینا ضروری ہے، جو نہیں دیا گیا، سمینار بارے باضابطہ آگاہ ہی نہیں کیا گیا تو ہم اس میں شرکت کیوں کریں۔
سپریم کورٹ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اکثریتی ممبران کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نو مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات چلنے چاہئیں، سپریم کورٹ بار نے وکلاکے غیر ملکی دورے کی ایگزیکٹیو کمیٹی سے منظوری نہیں لی ۔
اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ اکثریتی ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کے مطابق سپریم کورٹ کے وکلا کو مہنگے پیکج کے تحت غیر ملکی ٹور کروانے کا پروگرام بنایا گیا ہے، سپریم کورٹ بار کی سابقہ ایجنڈوں کی ابھی تک منظوری بھی نہیں لی گئی ،اس کے علاوہ سپریم کورٹ بار میں نئے ملازمین کی بھرتی اور رولز کی منظوری بھی نہیں لی گئی ، وکلا کی ہاؤسنگ سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کےلئے کچھ نہیں کیا جارہا ۔
یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی غیراخلاقی ویڈیوز کس نے لیک کیں؟ملزم پکڑا گیا۔۔بڑے نام بے نقاب!!