ڈار کی کاریگری کام کر گئی ، ڈالر مزید سستا

Jun 14, 2023 | 20:49:PM

(اشرف خان ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اسٹیٹ بینک کے اقدامات کام کرگئے ، ڈالر کی قیمت کو ریورس گیئر لگا گیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق ایکس چینج کمپنیز کو ڈالر کی سپلائی ہونے پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے سستاہوکر 294 روپے تک گرگیا ، 2روز میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 روپے سستا ہوا ہے،انٹربینک میں بھی ڈالر 79 پیسے سستاہوکر 287 روپے 18 پیسے پر آگیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما افغانستان میں روپوش؟ وزیر اطلاعات نے اہم انکشاف کر دیا

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق گھٹ کر 6 روپے 82 پیسے رہ گیا، ایکس چینج کمپنیز کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک کروڑ ڈالر 2روز میں آنے سے ڈالر سستا ہوا ہے ، ادھراوپن مارکیٹ میں یورو 6 روپے سستا ہوکر 315 روپے اور برطانوی پاونڈ 7 روپے کمی سے 366 روپے تک گرگیا ہے،امارتی درہم ایک روپے 30 پیسے سستا ہوکر 81 روپے 50 پیسے اور سعودی ریال ایک روپے سستا ہوکر 78روپے تک گرگیا ہے ۔

مزیدخبریں