سمندری طوفان کے باعث لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری 

Jun 14, 2023 | 22:04:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے ساحلی پٹی میں متوقع طور پر سمندری طوفان کی زد میں آنے والے دیہات کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرزکی جانب سے ریسکیو کاموں میں سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر لوگوں کا انخلامیں بھرپور معاونت فراہم کی جا رہی ہے،بدین کے ملحقہ علاقوں میں مختلف ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ۔
بارشوں اورسیلاب کے پیش نظر وبائی امراض سے بچاؤ اور دیگر طبی امداد کیلئے رینجرز کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس قائم کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شدید گرمی اور تپتی دھوپ ،محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی کردی