(24نیوز) بابر اعظم نے ایک اور ریکار ڈمیں بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی پیچھے چھوڑ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ چیمپئن شپ میں ویراٹ کوہلی کو کوسوں پیچھے چھوڑ دیا، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اختتام آسٹریلیا کے چیمپئن بننے پر ختم ہوا، اس بار بھی بھارتی ٹیم ہی رنر اپ رہی، یہ مسلسل دوسرا موقع ہے جب بھارت ٹرافی کے بلکل قریب پہنچ کر ہاتھ ملتا رہ گیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کی بات کی جائے تو اس بار بھی بلے بازوں کی کارکردگی کافی اچھی دیکھائی دی لیکن ٹیسٹ کرکٹ کی بیٹنگ میں ریڈکی حیثیت رکھنے والی چوتھی وکٹ پر بھارتی سورماوں کے ہاتھ پاوں پھولے نظر آئے ، اسی وکٹ کے بارے میں کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ چوتھی وکٹ پر دنیا ئے کرکٹ کے نامور اور منجے ہوئے کھلاڑی ہی کھیل دیکھا سکتے ہیں جیسے کہ بابر اعظم جنہوں نے چیمپئن شپ میں 63.05 کی اوسط سے بیٹنگ کی ، اسی پوزیشنز پر آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیون اسمتھ بلے بازی کرتے ہیں جنہوں نے 55.40 کی اوسط سے رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 54.20 کی اوسط ،جنوبی افریقہ کی جانب سے انجیلو میتھیوز نے 48.40 رنز کی اوسط سے بیٹنگ کی ، لیکن بھارتی بلے باز ویرات کوہلی صرف 36.58 کی اوسط سے بیٹنگ کی۔
بھارتی بلے باز کی بد ترین پرفارمنس پر ان کے مداح کافی غصے میں ہیں جبکہ جلتی پر تیل بابر کی بہترین پرفارمنس نے کیا ہے۔