(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی فردوس عاشق اعوان کو استحکام پاکستان میں شمولیت کے بعد اہم عہدے سے نواز دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو استحکام پاکستان پارٹی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعت مقرر کر دیا گیا ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے اعلان کیا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں پارٹی سربراہ جہانگیرخان ترین نےعبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر، عامر محمود کیانی کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کوہلی بابر سے کوسوں پیچھے رہ گئے