کویت میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی ،50 افراد ہلاک

Jun 14, 2024 | 00:54:AM
کویت میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی ،50 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کویت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے غیر ملکیوں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے۔
کویتی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد بھارتی شہریوں کی ہے ، فلپائن کے 3شہری بھی ہلاک افراد میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کویت کے شہر المنقف میں صبح رہائشی عمارت میں آگ لگی تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ متاثرہ عمارت میں ایک ہی کمپنی کے 160 ملازمین رہائش پذیرتھے، جن میں سے متعدد کو بچا لیا گیا، جو ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔حکام نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں آگ کے دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔دوسری جانب کویتی وزیرداخلہ نے عمارت کے مالک اور کمپنی کے مالک کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: