پنجاب کا بجٹ ،الفاظ کا گورکھ دھندہ،کیا رنگ دکھائے گا؟

Jun 14, 2024 | 09:29:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے بھی 5 ہزار 446 ارب کا بجٹ پیش کردیا ہے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے بجٹ پیش کرنے کے موقع پر شدید احتجاج کیا اپوزیشن نے مریم نواز کی موجودگی میں ایوان میں ہنگامہ آرائی کی، صحافیوں نے بھی ہتک عزت قانون کے خلاف پریس گیلری سے احتجاجا واک آؤٹ کیا۔پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کسان دوست پیکیج متعارف کروا رہے ہیں۔

پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ ایک ارب 25 کروڑ کی لاگت سے پنجاب بھر میں ماڈل ایگری کلچرل مالز کا قیام، 2ارب کی لاگت سے لائیو اسٹاک کارڈ کا اجرا کیا جا رہا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں کسانوں کو ڈیری فارمنگ کے لیے آسان اقساط پر قرضے دیے جا رہے ہیں۔ریونیو ہدف 960 ارب روپے مقرر۔بجٹ کے اہم نکات پر بات کریں تو پنجاب حکومت نے 842ارب روپے ترقیاتی بجٹ کےلیے مختص کئے ہیں۔صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے25 فیصد اضافہ تجویز کیا ہے۔پنشن میں 15فیصد اضافےکی منظوری دی گئی ہے۔صوبے میں کم ازکم اجرت کو 32 ہزار سے بڑھا کر37 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔2 ارب 50کروڑکی لاگت سے انڈرگریجوایٹ اسکالر شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ٹیکسٹائل صنعت کے فروغ کے لیے3ارب کی لاگت سے گارمنٹ سٹی کا قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔

شعبہ صحت کےلیے 539 ارب 55 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔49ارب کی لاگت سے پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں ماحول دوست بس سروس کے آغاز کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔دو ارب کی لاگت سے معذور لوگوں کے لیے چیف منسٹر ہمت کارڈ پروگرام کے اجرا کا اعلان ہوا ۔ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے1 ارب کی لاگت سےاسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کا آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔سوشل پروٹیکشن کےلیے 130 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔صوبائی بجٹ میں چیف مسنٹر گرین ٹریکٹر پروگرام کے لیے 30 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ لائیو اسٹاک کارڈکے لیے 2 ارب روپے، ہمت او ر نگہبان کارڈ کے لیے بھی 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔مزید دیکھئے اس ویڈیو میں 

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: