وزیر داخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، خیریت دریافت کی

Jun 14, 2024 | 10:55:AM
وزیر داخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، خیریت دریافت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عثمان خان)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی عیادت کی، محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی۔

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی صحت و سلامتی کیلئے دعاگو ہوں، مولانا فضل الرحمان سے 25 سالہ دیرینہ تعلق اور عزت و احترام والا رشتہ ہے۔
 خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف بھی اچانک مولانا فضل الرحمان سے ملنے انکی رہائشگاہ پہنچے تھے، اس موقع پر شہباز شریف نے فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور سربراہ جے یو آئی کی دینی خدمات کو سراہا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔