گرج چمک کیساتھ بارش ہو گی،موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

Jun 14, 2024 | 11:03:AM
 گرج چمک کیساتھ بارش ہو گی،موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے اکثر بالائی علاقوں میں بارش کی توقع ہے، خضدار، قلات، لسبیلہ، پنجگور اورآواران میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، چکوال اورجہلم میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

 خوشاب، بھکر، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، گجرات، میانوالی، لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

 لاہور میں بارش کی پیش گوئی کر دی گئی،16 جون سے 22 جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ اندھی اور جھکڑ چلنے سے لاہور کے موسم میں بہتری آئے گی ،شہریوں کو بارش کے دوران بجلی کی تاروں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور تیسرے نمبر پر  آگیا ہے، شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح155ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی میں سورج کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری، آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، جنوب مغربی سمت سے ہوا ئیں 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 25ویں نمبر پر آ گیا  ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر  ہے۔

ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 81 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ  ہے۔