خون عطیہ کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں:مریم نواز

Jun 14, 2024 | 11:29:AM
خون عطیہ کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں:مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (راؤ دلشاد ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے مزید کہا کہ رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

خون عطیہ کرنے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کا دن ہے جو دوسروں کی زندگی بچانے کیلئے خون کا قیمتی عطیہ پیش کرتے ہیں، ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے پر میں ان تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے خون کا عطیہ دے کر جانیں بچائیں، خون کا عطیہ دینا مستحسن عمل ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عطیہ کردہ خون کا ہر قطرہ مریض کیلئے امید کی کرن ہے جو اپنی زندگی کیلئے لڑ رہا ہے، پنجاب کے نوجوان خون کے عطیہ کی مہم میں مثال قائم کریں، خون کا عطیہ دے کر آپ کسی شدید ضرورت مند کو زندگی کا تحفہ دیتے ہیں، پنجاب کے نوجوان خون کے عطیہ کی مہم میں مثال قائم کریں۔