آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظورکرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آزادکشمیر ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظورکرلی۔
آزاد کشمیر کی ہائیکورٹ نے احمدفرہادکی 2لاکھ روپےکے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی گئی۔
یاد رہے کہ شاعر احمد فرہاد مئی کے مہینے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتا ہوئے تھے جن کی بازیابی کیلئے ان کی اہلیہ عروج زینب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی،درخواست دائر کئے جانے کے بعد آزاد کشمیر پولیس نے ان کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔
بعدازاں وفاقی حکومت نے بھی 29 مئی کو 15 روز بعد اسلام آباد سے لاپتہ شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔