پنجاب نےتاریخی ٹیکس فری بجٹ پیش کیا،تمام منصوبے مکمل کریں گے:مریم اورنگزیب

Jun 14, 2024 | 12:47:PM

(24 نیوز)پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے پنجاب حکومت نے کل تاریخی بجٹ پیش کیا ہے۔پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری ہے۔

لاہور میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز پچھلے 3 ماہ میں محنت کر کے معیشت کی سمت درست کر رہی ہیں، کل پیش ہونے والا بجٹ ٹیکس فری بجٹ تھا، پنجاب حکومت نےعوام دوست بجٹ پیش کیا۔یہ بجٹ کیش بیک بجٹ ہے، یہ پچھلے ادوار کی طرح نہیں ہے، اس کے اندر کو اہم ہے جو وزیر اعلی پنجاب کی ترجیح میں شامل ہے وہ صحت اور تعلیم ہے، مریم نواز نے صحت کے شعبے میں کلینک آن وہیلز کا افتتاح کیا، اب تک 6 لاکھ 60 ہزار لوگ اس سے مستفید ہوچکے ہیں، صحت میں 473 ارب سے 539 ارب بجٹ کو بڑھایا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ہم نے پچھلی حکومتوں کی تختیاں اتار کر اپنی تختیاں نہیں لگائیں، وزیر اعلیٰ نے تمام منصوبوں کو فنڈ کر کے انہیں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے، تعلیم کے شعبے میں بھی 595 ارب سے بڑھا کر 670 ارب اضافہ کیا گیا ہے، بچوں کی تعلیم پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں۔زراعت میں بھی کافی کام دیا گیا ہے، اس میں 10 ارب لکا لون فری کسان کارڈ اسکیم شروع کی گئی ہے، لائیو اسٹاک کے فارمرز کے لیے بھی لون اسکیم کارڈ شروع کیا جارہا ہے 2 ارب کی فنڈنگ سے، سیڈ کی پروموشن کے لیے بھی بجٹ میں رقم رکھی گئی، وزیر اعلی کی یہ ترجیح ہے کہ سولڈ ویسٹ منجمنٹ کا منصوبہ لایا جائے۔

ضرورپڑھیں:مفت سولر سسٹم، تنخواہوں میں اضافہ، 5 ہزار 446 ارب روپے کا پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ پیش

ان کا کہنا تھا کہ وائلڈ لائف اور فشریز میں اضافہ ہوا ہے، شرمپ فارمنگ اور آیکوا کلچر میں فارمرز کو انسینٹو دیے جارہے ہیں تاکہ اس کو فروغ ملے، پہلی دفعہ اسموگ سے پاک پنجاب کا ایک منصوبہ تمام سیکٹرز کے ساتھ مل کر بنایا گیا ہے اور اس پر 2 ماہ سے عمل جاری ہے۔1 سے 16 گریڈ والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور 17 سے 22 گریڈ کی 20 فیصد اور پینشن میں 15 فیصد اضافے کی ہم نے منظوری دی، کم سے کم تنخواہ کو 37 ہزار کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس اور ویلفیئر فنڈقائم کیا گیا ہے ایک ارب کی فنڈنگ کے ساتھ، کلچر اور انفارمیشن کو بھی 4 سے 10 ارب تک دیا گیا ہے، انسانی حقوق اور اقلیت کی مد میں 2 سے 5.5 ارب تک اضافہ کیا گیا ہے۔وویمن ڈیولپمنٹ ایک سے 2 ارب کردیا گیا ہے، اس میں گاؤں میں بیٹھی لڑکیوں کو اسکل سکاھئی جائیں گی، کھیل میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، فیملی پلاننگ کی مد میں 13 سے 16.5 ارب روپے اضافہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے، پچھلے دنوں سے وفاق اور پنجاب کے بجٹس پر تنقید ہورہی ہے، مگر ہم نے درست فیصلےکر کے ہی ملک کوڈیفالٹ سے بچایا ہے۔

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا ہے کہ ٹیکس کی شرح کم کرکے دائرہ کار بڑھا رہے ہیں، صحت کے شعبے میں 539ارب روپے کا ریکارڈ بجٹ رکھاہے،بجٹ میں تعلیم کیلئے 670ارب روپے رکھے ہیں۔

مزیدخبریں