(24 نیوز) سندھ بجٹ 2024-25 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں وفاق اور پنجاب سے زیادہ 30 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
صوبہ سندھ کے آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ میں گریڈ 1 تا 6 کے ملازمین کی تخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے گا،گریڈ 7 تا 16 کے ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد، گریڈ 17 تا 22 سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 22 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں داخلے کیلئے ب فارم کی شرط ختم
علاوہ ازیں سندھ حکومت کی جانب سے پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے اور مزدور کی کم سے کم اجرت37 ہزار مقرر کی جائے گی۔