بجٹ کیساتھ اور عید سے قبل مہنگائی میں اضافہ، ہفتہ وار رپورٹ جاری

Jun 14, 2024 | 15:48:PM

(وقاص عظیم) بجٹ کے ساتھ اور عید سے قبل مہنگائی میں اضافہ ہو گیا، ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 1.30 فیصد کا اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 23.03 فیصد ہوگئی، ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے 8 اشیاء سستی اور 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں ٹماٹر 27.14 اور چکن 11.75 فیصد مہنگے ہوئے، بجلی چارجز 8.73 فیصد بڑھ گئے، ایل پی جی کی قیمتوں میں 6.14 فیصد کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری سکولوں میں داخلے کیلئے  ب فارم کی شرط ختم

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ دال چنا 7.19 اورانڈے 3.70 فیصد مہنگے ہوئے، کیلے3.22 اور بیف کی قیمت میں 1.52 فیصد کا اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے دال مونگ، مٹن، سگریٹ اور انرجی سیور بھی مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 5 فیصد کی کمی ہوئی، آٹا،چینی،چاول اور لہسن کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

مزیدخبریں