محسن نقوی کی صدر آصف زرداری سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Jun 14, 2024 | 16:00:PM
محسن نقوی کی صدر آصف زرداری سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کر رہے ہیں
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر  میں ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور  ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے لے جانا ہے اور اس سلسلے میں سب کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا، سیاسی جماعتوں کو جمہوری اور آئینی ذمہ داری نبھاتے ہوئے وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کو مقدم رکھنا ہے اور ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر صرف اور صرف پاکستان کے بارے میں سوچنا ہے۔  

 اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی کی طاقت سے ہر چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔