سندھ کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30فیصد تک اضافے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ حکومت نے بجٹ 2024-25میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30فیصد تک اضافے کا اعلان کر دیا۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں شروع ہوا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافے کا اعلان کردیا۔مراد علی شاہ نے کہاکہ گریڈ 1 سے 6 تک ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد،گریڈ 7 سے16 تک تنخواہوں میں 25 فیصدجبکہ گریڈ 17 سے 22 تک تنخواہوں میں 22 فیصد اضافہ کیا گیاہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ تجویزکیا گیا، مراد علی شاہ نے مزدور کی کم از کم تنخواہ37 ہزار روپے ماہوار مقررکی نوید بھی سنائی۔
ان کاکہنا تھا کہ سبسڈیز کی مد میں 116 ارب،ٹرانسپورٹ کیلئے 56ارب،کسانوں کو ہاری کارڈ دینے کیلئے 8 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ تعلیم کو سب سے زیادہ 519 ارب روپے ملتے ہیں،آب پاشی کیلئے 94 ارب روپے مختص کئے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہاکہ گمبٹ انسٹی ٹیوٹ 5 اعضا کا ٹرانسپلانٹ کرنے والا واحد ہسپتال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 18جون سے بارشوں کی پیش گوئی